ابنا: ترکی کی پارلیمنٹ کی چار خواتین اراکین اور حکمران پارٹی کی اراکین نے جمعرات کے روز حجاب پہن کر پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جونہی یہ اراکین اسمبلی میں داخل ہوئیں تو حکمران پارٹی کے اراکین نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔موصولہ رپورٹ کے مطابق جبکہ سیکولر مخالفین نے ۱۹۹۹ء کی نسبت اس سال انتہائی نرمی اور آرام وسکون سے اعتراض کیا ہے۔ترکی کی پارلیمنٹ میں حجاب پرپابندی کی ممنوعیت کے قانون کی منظوری کے بعد اس ملک کے سرکاری اداروں میں یہ قانون بھی منظورہوا ہے۔ اس نئے قانون کی بنا پر فقط فوجی اور عدالتی ادارے حجاب کی آزادی کے قانون سے مستثنی قراردیئے گئے ہیں اور ان دواداروں کی ملازم خواتین کو اسلامی حجاب سے استفادہ کرنے کا حق نہیں ہے۔بنابرایں ترکی کے سرکاری اداروں کی باپردہ خواتین اس کے بعد اسلامی حجاب اوڑھ کر کام پر آسکتی ہیں۔.......
/169